اہم خبریںپاکستان

ناکام میڈیا اسٹریٹجی، پی ٹی آئی کارکنان کا افتخار درانی کو واپس لانے کا مطالبہ

اسلام آباد،تحریک انصاف کی ناکام میڈیا اسٹریٹجی پر پی ٹی آئی کے اپنے کارکنوں نے آوازبلند کر دی ، افتخار درانی کو واپس لانے کیلئے مہم شروع کر دی گئی ۔

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر سرگرم کارکن خرم محمود نے ٹویٹر پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خان صاحب آپ میرے لیڈر ہیں ،یہ وقت افتخار درانی کو واپس لانے کا ہے ، اس وقت میڈیا پر ہمارا کمزور ترین بیانیہ چل رہا ہے ، ہمارا بیانیہ کہیں نظر ہی نہیں آ رہا ، اس کو اگر کوئی بہتر یا ٹھیک کر سکتا ہے تو وہ افتخار درانی ہیں ،2018کا الیکشن ہو یا پانامہ کیس ہو ، چاہے فاٹا کا الیکشن ہو، افتخاردرانی کی میڈیا مینجمنٹ کمال کی تھی، خان صاحب آپ کو تو معلوم ہی ہے،کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں جو ہونا تھا ہو گیا ، اصل معرکہ پنجاب میں ہے ، جہاں پٹوار خانہ ن لیگ دانت تیز کئے بیٹھے ہیں ، اس وقت پارٹی کا جو حال ہے ، خان صاحب آپ کو پتا ہی ہے ،افتخار درانی کی اہلیت اور وفاداری ثابت ہو چکی ہے ،ہمیں انکی ضرورت ہے ،الیکشن سر پر ہے ، ہمیں تجربہ کار اور وفادار لوگوں کو کام پر لگانا چاہیے، خان صاحب آپ کے ترجمان میڈیا پر بیٹھ کر طنز کر رہے ہوتے ہیں ، انکے پاس میڈیا کو ہینڈل کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

https://twitter.com/khurramkibaat/status/1473630006010122243?s=20

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker