اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

راولپنڈی ، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے یوسی وائس چیئر مین جاں بحق

راولپنڈی، تھانہ پیر ودہائی کے علاقے ضیا الحق کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے یوسی 9 کا وائس چیئرمین جاں بحق ہوگیا۔سی پی او ساجد کیانی نے ہوائی فائرنگ واقعے پر ایس ایچ او پیر ودہائی کو معطل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ضیا الحق کالونی میں ظہور کی شادی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ایک گولی یونین کونسل کے وائس چئیرمین محمد نعیم خان کو لگی جس کو شدید زخمی حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے دولہے کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری شروع کردی۔پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او ساجد کیانی نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پیرودہائی کو معطل کرکے تبدیل کردیا، سی پی او نے ایس پی راول ڈویژن کو ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker