علاقائیگلگت بلتستان

تمباکو نوشی کے خاتمے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی، دلشاد بانو

گلگت (نمائندہ خصوصی ) نسل کو تمباکو نوشی جیسے زہرسے دور رکھنے کے لئے کی جانے والی کوششیں لائق تحسین ہیں، اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اٹھانے جانے والے اقدامات کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کی جائےگی۔ سیڈو گلگت بلتستان نئی نسل کو تمباکو نوشی جیسے زہر سے بچانے کی مہم میں گلگت بلتستان حکومت برابر شرکت کرے گی کیونکہ ہمارا لیڈروزیراعظم عمران خان نوجوانوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں جب تک نوجوان غیر صحت مندانہ سرگرمیوں سے دور نہیں رہے گے آگے نہیں بڑھ سکتیں۔ تفصیلات کے مطابق دلشاد بانو ممبر گلگت بلتستان اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت نے کہا کہ نئی نسل کو تمباکو نوشی جیسے زہر سے دوررکھنے کے لئے کی جانے والی کوششیں لائق تحسین ہیں اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اٹھانے جانے والے اقدامات کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کی جائےگی۔ سیڈو گلگت بلتستان نئی نسل کو تمباکو نوشی جیسے زہر سے بچانے کی مہم میں گلگت بلتستان حکومت برابر شرکت کرے گی کیونکہ ہمارا لیڈروزیراعظم عمران خان نوجوانوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں جب تک نوجوان غیر صحت مندانہ سرگرمیوں سے دور نہیں رہے گے آگے نہیں بڑھ سکتیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت میں  سیڈو گلگت بلتستان ضلع ہنزہ کے کوارڈینیٹر اسلم شاہ کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تمام اقدامات کی حکومتی سطح پرحوصلہ افزائی کی جائےگی جس کا مقصد نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھ کر معاشرے کا کارآمد فرد بنانا ہو،کیونکہ ہمارے لیڈر اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بھی یہی ویژن ہے کہ نوجوانوں کو ملک  کی ترقی میں حصہ لے سکیں اگر نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے اور منشیات سے دور رہیں گے تو ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔ انہوں نے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے اس مہم میں ہر قسم کی تعاون کا یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker