اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں پہلی کر سچن ہاوسنگ کالونی بنانے کا اعلان

اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی کر سچن ہاوسنگ کالونی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے سے یہ تاریخ ساز کام کروانے کیلئے اپنی پوری اتھارٹی اور طاقت کے استمال سے بھی گریز نہیں کرونگا ،سی ڈی اے سے پہلی کرسچن ہاوسنگ کالونی اپنی نگرانی میں بنواوں گا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو ڈاکٹر محمد امجد کی جانب سے اسلام آباد گروپ کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور کرسمس کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مستحق افراد میں تحائف تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا

انکا کہنا تھا کہ باہر سے اسلام آباد آنے والوں نے بڑے بڑے محل بنالیے ہیں اور بدقسمتی سے کرسچین بستیاں آج بھی کچی ہیں اور میں اسلام آباد گروپ کے بین المذئب ہم آہنگی اور کرسچین برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے اتنے بڑے اجتماع میں مسیحی برادری سے وعدہ کرتاہوں کہ وفاقی دارالحکومت میں تمام کچی بستیوں کو پختہ بستیوں میں تبدیل کر کہ رکھ دونگا وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرے لیے آج کا دن مبارک ہے کہ میں نے ایکنک سے راولپنڈی لئی ایکسپریس وے ،رنگ روڈ اور ماں بچہ ہسپتال کے میگا پروجیکٹس سے لیے مجموعی طور 137 ارب روپے کے فنڈز اور منصوبے منظور کروالیئے ہیں اب راولپنڈی اور اسلام آباد اوراسکے عوام کی تقدیر بدلے گئی جس سے تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایک دور کا آغاز ہوگا وزیر داخلہ شیخ رشید احمد جب کنونشن سینٹر پہنچے تو اسلام ا باد گروپ کے چیر مین ڈاکٹر محمد امجد نے اپنے عہدیداروں کے ہمراہ انکا استقبال کرتے ہوئے انکو پھول پیش کیے شیخ رشید احمد جیسے ہی ہال میں داخل ہوئے تو پو را ہال فرزندپاکستان کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھا اس موقع پر خظبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اسلام ا باد گروپ کے چیر مین ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ ہم آج کی اس تقریب میں طعبیت کی ناسازی کے باوجود وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی شرکت پر انکے مشکور و ممنوں بھی ہیں انھوں نے اسلام آبادباد گروپ اور مسیحی برادری کو جس عزت اور توقیر سے نوازاہے وہ ہمارے لیے ناقابل فراموش اہمیت کی حامل ہے جس پر ہم عقیدت اور احترام کے پھول وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پر نچھاور کر تے ہیں انھوں نے کہا کہ جس طرح شیخ رشید احمد نے راولپنڈی اور اس کے عوام کی تقدیر بدلی ہے وہ اسی طرح اسلام آباد کے رورل اوراربن ایریا کی تقدیر بھی بدلنے کے لیے پوری طرح کوشاں ہیں اسی وجہ سے وہ فرزند پاکستان بھی ہیں اور ہم انکی قائدانہ صیلاحتوں کے معترف بھی ہیں ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم غربت،بے روزگاری کے خاتمے اور عوام کا معیار زندگی بلند کر نے لیے کوشاں ہیں اور اسلام آباد کے عوام اس بات کے گواہ ہیں کہ ہم نے ہماری ٹیم نے دیہء اور شہری علاقوں میں عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے تمام وسائل اور صیلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے اور عوام کو اہم نے کھبی بھی تنہا نہیں چھوڑا ہے ہمارا جینا اور مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دیا ہے اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو میں آپ کو بتاتا ہوں کہ طعبت کی ناسازی کے باوجود مسیحی برادی سے یکجہتی کے لیے ڈاکٹر امجد کے اجتماع میں شریک ہوکر ان سے آنے اپنا وعدہ پورا کیا ہے اور اسلام آباد گروپ نے کنونشن سینٹر میں مسیحی برادری کا اتنا بڑا اجتماح منقعد کر کہ مجھے بھی حیران کر دیا انھوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے ساتھ میرا تعلق بڑا گہرا ہے اور میں دل سے مسیحی برادری کی دل سے عزت کرتا ہوں مگر افسوس اس بات کا ہے کہ باہر سے آنے والوں نے تو پورے اسلام آباد میں بڑے بڑے محل بنالیے ہیں انکے پلازے اور بنگلے ہر ایک کے سامنے ہیں اور کرسچین برادری کی بستیاں آج بھی کیچی ہیں کسی نے بھی انکو پختہ کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی اور میں آج ڈاکٹر امجد کے اس اجتماع میں اعلان کرتاہوں کہ اسلام آباد میں پہلی کرسچین ہاوسنگ کالونی اپنی نگرانی میں بنواوں گا اور اللہ کریم نے مجھے زندگی دی تو اسلام آباد میں سی ڈی اے کی پہلی کرسچین ہاوسنگ کالونی بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل اور صیلاحیتوں کو بروئے کارلاونگا اور میرے دور میں ہی کرسچین کی کیچی بستیاں بختہ بستیوں میں تبدیل ہونگی اور مسیحی برادری کے عوام کی پختہ بستیوں میں آبادی کاری اب میرا ون پوائینٹ ایجنڈا ہوگا وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کیرسچین عوام ملک کے بڑے وفادار ہیں اور انکی وفاداری پر ہمیں بڑا ناز ہے انکا کہنا تھا کہ میں پڑھا بھی مشن سکول میں ہے اور پیدا بھی ہولی فیملی ہسپتال میں ہوا ہوں اور فوگوڈران کالج سے اعلی تعلیم بھی حاصل کی ہے اس لیے میرا کرسچین برادری سے تعلق بہت گہرا بنتا ہے اور انکے لیے اب کچھ کرنے کا وقت آگیا ہے اور میں نے اپنی زندگی میں کرسچین کے لیے بہت بڑا کام کرنے کا پختہ عزم آج کے اجتماع میں کرلیا ہے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ویسے بھی آج کا دن میرے لیے بڑا اہم ہے میں نے آج ایکنک سے لئی ایکسپریس وے منصوبے کے لیے ایک سو ارب روپیے ،راولپنڈی رنگ روڈ کے لیے 30 ارپ اور اصغر مال روڈ پر ماں بچہ ہسپتال منصوبے کے لیے 7 ارب روپیے کے فنڈز منظور کروالیئے ہیں اور ایکنک نے ان تینوں منصوبوں کی منظوری دے دی ہے اور ان منصوبوں کی تکیمل سے تعمیرو ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا یہ ہی وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے جس پر ہم سب پوری طرح عمل پیرا ہیں اس موقع پر انھوں نے اسلام آباد گروپ کے چیرمین ڈاکٹر محمد امجد اور انکے مرکزی عہدیداروں اور منتظمین کے ہمراہ کرسچین برادری کے ساتھ یکجہتی کے لیے کرسمین کیک بھی کاٹا تقریب سے ڈاکٹر حسن شروش،چوہدری یاسین، رضوان صادق، چوہدری شفیق،جہانگیر چوہدری عاطف مغل سمیت اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker