اسلام آباداہم خبریں

چیئرمین سی ڈی اے کا اعلیٰ افسران کے ہمراہ جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے اعلیٰ افسران کے ہمراہ شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے آئی جے پی روڈ، سیونتھ ایونیو انٹرچینج اور راول ڈیم انٹرچینج کا دورہ کیا،چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی جی این ایل سی نے چیئرمین سی ڈی اے کو آئی جے پی روڈ منصوبے پر تفصیلی بریفننگ دی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹریفک ڈائیورزن سائنز کو نمایاں جگہ آویزاں کیا جائے،سیونتھ ایونیو پل کو فروری 2022 تک مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ راول ڈیم انٹرچینج میں فلائی اوور والا حصہ جنوری 2022 تک مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے، کام کے اعلی معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، منصوبوں کو مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔سی ڈی اے انتظامیہ نے بتایا کہٹریفک کے بہا ؤمیں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں ہونا چاہیے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ روال ڈیم انٹرچینج کے اطراف ریفلکٹرز لگائے جائیں تاکہ شہریوں کو سہولت میسر ہوں، منصوبوں کے اطراف مناسب جگہوں کا انتخاب کرکے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker