تجارتگلگت بلتستان

قراقرم بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی میجر جنرل جواد احمد سے ملاقات

گلگت (آئی پی ایس )قراقرم بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید غلام محمد نے کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل جواد احمد سے ملاقات کی اور کے سی بی ایل کی گلگت بلتستان کیلئے خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بینک کی کارکردگی، خدمات، روزگار کی فراہمی، علاقے کی معاشی ترقی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ بینک کی تنظیم نو، سٹیٹ بینک سے لائسنس کے حصول، ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن پلان اور خطے میں آنے والے مواقع کی مناسبت سے بینک کے کردار پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کمانڈر ایف سی این اے نے بینک کی خدمات کو نہ صرف سراہا بلکہ اپنی جانب سے بھرپور مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ جس طرح دور دراز علاقوں میں بھی کے سی بی ایل نے اپنے وسیع نیٹ ورک کی مدد سے لوگوں کو آسان شرائط پر قرضے کی سہولت فراہم کی ہے وہ لائق تحسین ہے۔ انھوں نے بینک کے انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا اور بینک کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بینک کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اے ٹی ایم اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں تیزی لائی جائے اور سیکیورٹی کے نظام پر بھی بھرپور توجہ دی جائے۔ آخر میں میجر جنرل جواد احمد کو بینک کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker