اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کے حکم پر اقلیتی بیوہ خاتون کو انصاف کی فراہمی اور پنشن جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس )بیوہ اقلیتی خاتون کی پنشن نہ ملنے پر وزیر اعظم عمران خان سے دہائی،ڈیڑھ سال سے پنشن کے لئے دفاتر کے چکر کاٹنے والی ریٹائرڈبیوہ خاتون کی پاکستان سیٹیزن پورٹل پر وزیر اعظم سے دہائی۔وزیر اعظم کے حکم پر 24گھنٹے کے اندر اقلیتی بیوہ خاتون کو انصاف کی فراہمی اور پنشن جاری،8دسمبر کو کی جانے والی شکایت کے اگلے ہی دن 179000کا چیک بیوہ خاتون کو جاری کر دیا گیا۔مسماتہ گڈی بی بی جون 2020میں فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین راولپنڈی سے خاکروب کی پوزیشن سے ریٹائرڈ ہوئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر ضروری اعتراضات اور سالوں پہلے بھرتی کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے اور پنشن کو التوا میں رکھا۔بیوہ خاتون کی پنشن کو التوا میں ڈالنے پر چیف سیکرٹری پنجاب کو یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker