اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر تمام واکنگ ٹریلزبند

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر تمام واکنگ ٹریلزکو ایک ہفتے کیلئے بند کردیا گیا ہے، اسلام آباد انتظامیہ نے آتشزدگی کے حالیہ واقعے کے تناظر میں علاقے کا مکمل فائر آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹریلز 22 دسمبر سے 29 دسمبر تک آتشزدگی کے واقعات کے آڈٹ کے لیے بند رہیں گے۔واک کیلئے آنے والوں اورسیاحوں سے گزارش ہے کہ ان تاریخوں کے دوران ٹریلز پر جانے سے گریز کریں۔واضح رہے 7 ماہ قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے سے متعلق وائلڈ لائف اسلام آباد نے رپورٹ پیش کی تھی۔رپورٹ کے مطابق پانچ ماہ میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کے 32 واقعات پیش آئے ہیں جس سے 171 ایکڑ سے زائد کی اراضی متاثر ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے پائن، املتاس اور کچنار کے درخت بری طرح متاثر ہوئے ، اس کے علاوہ آگ لگنے سے پیرسوہاوا، نریاس ویلی، ٹریل فائیو، تلہاڑ ویلی اور سیدپور کے جنگلات بھی متاثر ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker