دلچسپ

‘اللہ سب کی بیٹیوں کو اچھے داماد دے جیسے نواز شریف کو دیا’

مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے اپنے بیٹے جنید صفدر سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا دلچسپ انداز میں جواب دیا۔لاہور میں کیپٹن صفدر نے صحافیوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ایک سوال کے جواب میںکہا کہ جنید کی شادی میں گانا گا تا تو ہوسکتا ہے سارا مزہ خراب ہوجاتا، 30 سال سے اپنی شادی کے گیت گا رہا ہوں، اگلے تین سال بیٹے کی شادی کے گیت سناوں گا۔انہوں نے جنید کے سیاست میں آنے کے بارے میں کہا کہ جس طرح وکیل کا بیٹا وکیل، ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر ہوتا ہے ویسے ہی وہ سیاست دان کا بیٹا ہے اور سیاست میں ضرور آئے گا۔صحافی نے سوال کیا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ جنید کے والد کچھ نہیں کرتے، والدہ کی کوئی پراپرٹی نہیں تو شادی پر یہ سارے اخراجات کیسے ہوئے؟ کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ میں ہزار دفعہ کہہ چکا ہوں کہ ہم صوفیا کی اولاد ہیں، پیر و فقیروں کی اولاد ہیں، ہمارے گھر روز ایسا لنگر ہوتا ہے۔کیپٹن صفدر نے عائشہ سیف کو تحفہ دیے جانے والے سوال پر کہا کہ میں نے بہو کو تندرستی اور صحت کی دعائیں دی ہیں اور کہا جیسے اللہ نے میرے بیٹے کو ایک اچھی بیوی دی ہے ویسے ہی سب کو دے اور اللہ سب کی بیٹیوں کو بھی اچھے داماد دے جس طرح اللہ نے میری شکل میں نواز شریف کو دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker