اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے، ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، لیک ویو پارک کا ستر ملین روپے کا پی سی ٹومنظور

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا54واں اجلاس چیئرمین عامر علی احمد کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں پلاننگ کمیشن سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں تین منصوبے منظوری کیلئے پیش کئے گئے ،سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں لیک ویو پارک کا ستر ملین روپے کا پی سی ٹو منظوری کیلئے پیش کیا گیا جسکو منظور کرتے ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس منصوبے کی سپروثزن بعد میں پی سی ون سے چارج کیا جائے گا،اجلاس میں لیک ویو پارک میں فیرس وہیل کی تنصیب کے حوالے سے پی سی ون بھی پیش کیا گیا جسکو منظور کرتے ہوئے، یہ منصوبہ بارہ ماہ کی مدت میں مکمل کرلیا جائے گا ،اس منصوبے سے جڑواں شہروں کے شہریوں کیلئے تفریحی کے مزید مواقع بھی پیدا ہونگے جبکہ موجودہ تفریحی گاہوں میں رش کے تناسب میں بھی نمایاں کمی آئے گی ،اسی طرح ملک کے دیگر حصوں سے آئے ہوئے شہریوں کو منفرد اور معیاری تفریحی سہولیات بھی میسر ہونگی۔اسی طرح اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کی تعمیر کے حوالے سے بھی پی سی ون پیش کیا گیا۔ جس کے تحت 43 کنال پر لیڈیز پارک جبکہ 2 اعشاریہ 4 کنال پر بچوں کیلئے کڈز پلے ایریا ڈیویلپ کیا جائے گا ۔اس منصوبے کو 2سال کی مدت میں مکمل کرکے عوام الناس کے لئے کھول دیا جائے گا۔اس منصوبے پر 331 اعشاریہ 48 ملین روپے لاگت آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker