اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

آئی جی اسلام آباد کا خالی آسامیوں پر فوری طور پر تقرریاں کا اعلان

اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ تمام خالی آسامیوں پر فوری طور پر پروموشن کی جائے گی، آئندہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے جوانوں کی تنخواہ نہیں کٹے گی، ہر اچھائی میں فورس کے ساتھ کھڑا ہوں گا جبکہ برائی میں ان کیخلاف، تمام تھانوں میں سرکاری میس چلائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے میٹ دی فورس پروگرام کے تحت مختلف ڈویژنز میں تعینات 350 افسران و جوانوں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر آئی جی نے کہا کہ فورس کی ویلفئیر کیلئے ویلفئیر مرکز قائم کیا جا رہا ہے، فورس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، تمام خالی آسامیوں پر فوری طور پر پروموشن کی جائے گی، آئندہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے جوانوں کی تنخواہ نہیں کٹے گی، ہر اچھائی میں فورس کے ساتھ کھڑا ہوں گا جبکہ برائی میں ان کیخلاف، تمام تھانوں میں سرکاری میس چلائیں گے اور ہر جوان اس میس کا ممبر ہو گا،جو افسرا ن و جوان ابھی تک کنفرم نہیں ہوئے انہیں فوری طور پر کنفرم کیا جائے ، جو محکمانہ کورسز شروع ہونے والے ہیں انہیں کسی صورت بھی رکنا نہیں چاہئے ، تمام کورسز اپنے وقت پر ختم ہوں گے، جو جو لوگ دوران ڈیوٹی زخمی ہوئے ہیں انہیں ہم مالی معاونت فراہم کریں گے، تمام ڈویژنز میں ایک ٹرانسفر پالیسی دی جائے گی اس کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker