
اسلام آباد ،وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،2 سیکریٹریز کے تبادلے ، ایک کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22کے افسر علی رضا بھٹہ کو وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن سے ہٹا کر وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کر دیا گیاہے ۔ گریڈ 22 کے افسر سید آصف حیدرشاہ کو وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن سے ہٹا کر سیکرٹری پاور ڈویژن کاچارج سونپ دیا گیا ہے ۔ جبکہ سیکریٹری وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ناہید ایس درانی کو قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔