اہم خبریںپاکستان

پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، 5افسران کے تبادلے

لاہور ،پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، 5افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی انویسٹیگیشن منڈی بہائو الدین انور سعید طاہر کو ڈی پی او منڈی بہائو الدین تعینات کر دیا گیا ہے ، ایس پی انویسٹیگیشن جھنگ خالد رشید کو ایس پی انویسٹیگیشن منڈی بہائو الدین تعینات کر دیا گیا ہے ، ڈی ایس پی چیچہ وطنی رانا اکمل رسول نادر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں ، ڈی ایس پی صادق آباد شہنشاہ احمد کو ڈی ایس پی چیچہ وطنی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی عباس اختر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker