اسلام آباد ، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام کا عادلا نہ نظا م نا فذ ہو جا ئے تو ملک میں کوئی بھوکا نہیں رہے گا،جما عت اسلامی مظلو م عوام کی امید وں کا مرکز ہے اور بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکالنا ہمارا مقصود اور دینی فریضہ ہے ، مسلمان کبھی کسی کا غلام نہیں بن سکتا غلا می قبول کرنے والے ہی غلا م بنتے ہیں۔جماعت اسلامی اول روز سے ہی اسلامی نظام کی جدوجہدکررہی ہے یہی ہماری زندگی کااصل مقصد ہے۔ اسلامی نظام ہی اس ملک کامستقبل ہے جماعت اسلامی کامقصد اسلام کانفاذہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں مختلف سیکٹرز اور دیہی علاقوں میں شہریوں سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا ۔
میاں اسلم نے کہا سابق اور موجودہ حکمرانوں کے طرز حکمرانی میں کوئی فرق نہیں ہے سیاسی جماعتوں کو خاندانوں اور وراثتوں کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے ، بلدیاتی اورقومی انتخابات میں ترازو کی کامیابی کے ذریعے قوم کے مسائل حل ہوں گے، ،جماعت اسلا می اقامت دین کی جدوجہد کررہی ہے اور جماعت اسلامی کے کارکن ہی ملک میں تبدیلی اور خوشحالی لا ئیں گے،انھوں نے کہا پی ٹی آئی حکو مت کا بیانیہ بری طر ح پٹ چکا ہے ، بجلی،گیس،پیٹرولیم اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے سے عوام کے اوسان خطاہو گئے ہیں عوام نے سب کو آزما لیا اب وہ جماعت اسلامی کو موقع دیں انشااللہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی و خوشحالی کا انقلاب برپا کرے گی اورملک میں قرآن و سنت کے نظام کو نافذ کر کے ہر طبقے میں وسائل کی منصفانہ تقسیم ،روزگار کے یکساں مواقع ملک کو سود اور قرضوں کی لعنت سے نجات دلا کرخوشحالی کی راہ پر گامزن کر دے گی۔