دبئی (آئی پی ایس) عالمی وبا کی نئی شکل کے بڑھتے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ایکسپو 2020 دبئی کی سرگرمیاں محدود کرتے ہوئے نئے ایس اوپیز جاری کردیئے گئے۔ سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق 71 لاکھ 67 ہزار 591 افراد ایکسپو میں شرکت کرچکے ہیں۔ انتظامیہ نے شائقین کےدرمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنانے اور اژدھام کے باعث وبا کی نئی شکل پر قابو پانے کےلیےعارضی طور پر بعض پروگرام معطل کر دیے ہیں۔ احتیاطی تدبیر کے تحت گھوم پھر کر تفریحی پروگرام پیش کرانے والے فنکاروں کو پروگرام بند کرنے کی سختی سے ہدایت کر دی گئی ہے۔ ایکسپو دبئی 2020 کی انتظامیہ نے تمام کارکنان پر پابندی لگائی ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر پی سی آر ٹیسٹ کرالیں۔ ایکسپو دبئی انتظامیہ نے پی سی آر ٹیسٹ میں سہولت پیدا کرنے کےلیے مراکز کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ نمائش گاہ میں 4 پوائنٹ پی سی آر ٹیسٹ کےلیے مختص کر دیے ہیں۔ ایکسپو میں شریک ممالک کے پویلینز کے تمام کارکنان کے لیے پی سی آر ٹیسٹ مفت کردیا گیا ہے۔ ایکسپو آنے والے 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے تمام افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ ویکسین سرٹیفکیٹ یا پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کریں گے جو 72 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہ ہو شائقین کو سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کا بھی پابند بنایاگیا ہے۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے کہا گیا ہے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مقررہ ضوابط کی سختی سے پابندی کریں اگرکسی میں علامات کا خدشہ ہوتو اسے چاہئے کہ وہ فوری طورپر ٹیسٹ کرائے۔
Related Articles
چینی صدر کا موزمبیق میں سمندری طوفان کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024