اہم خبریںپاکستانتجارت

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا افغانستان کیلئے امدادی پیکج کے منصوبے کا آغاز

اسلام آباد،کنگ سلمان ہیومنیٹیرین ایڈ اینڈریلیف سینٹر نے افغانستان کیلئے امدادی پیکج کے حوالے سے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے ۔منصوبے کا افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کیا۔
سعودی عرب کی جانب سے 1920 ٹن غذائی اشیاء خورد نوش سے لدے 200 ٹرک پاکستان کے راستے افغانستان روانہ ہوگئے ہیں۔ جس سے 2 لاکھ 80 ہزار افرادمستفید ہو سکیں گے ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 ہزارغذائی اشیاء پر مشتمل پیکجز اور دیگر10 ہزار اشیاء کے پیکجز کی تقسیم سے افغانستان میں رہنے والے غریب اور مستحق افراد کی مدد ہوگی۔ہر غذائی پیکج میں تمام ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں جبکہ غیر غذائی پیکیج میں 20000 رضائیاں اور 10000کٹس شامل ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سعودی عرب کے اس انسان دوست اقدام کو سراہتے ہیں۔افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے اس قسم کے اقدامات اٹھانا انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے افغانی بھائی اس وقت امداد کے منتظر ہیں اورعالمی برادری بالخصوص ترقی یافتہ ممالک کو بھی سعودی عرب کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے افغانستان میں امداد کے منتظر لوگوں کی بھر پور مدد کرنی چاہئے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے اس قسم کے امدادی اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس موقع پر سعودی سفیر ،کنگ سلمان فاونڈیشن، پرنس سلمان اور کنگ سلمان بن عبدالعزیز کا امداد پر شکریہ ادا کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔او آئی سی اجلاس بلانے اور اس کے انعقاد میں بھی سعودی عرب نے پاکستان کی مدد کی اور افغانستان کی مدد کرنے کا اعادہ کیا۔محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان بھی افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔تمام ممالک کو اس وقت آگے آنا چاہئے اور افغانستان کی اس مشکل گھڑی اور ترقی میں کردار ادا کرنا چاہئے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اس کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاتا رہے گا۔سعودی سفیر نے سامان کی ترسیل میں تعاون فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker