اہم خبریںپاکستان

پاکستان سے امارات جانے والے مسافروں کو 5 گھنٹے قبل ائرپورٹ پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے دبئی، شارجہ اور ابوظبی جانے والے مسافروں کے لیے نیا ضابطہ جاری کرتے ہوئے مسافروں کو فلائٹ سے 5 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ’عمومی طور پر بین الاقومی پروازوں کے مسافروں کو تین گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی جاتی ہے، تاہم متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے فلائٹ سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط کے باعث مسافروں کو 5 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہچنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے لیے ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کر رکھی ہیں اور مسافروں کے بڑھتی تعداد کے باعث ایئر پورٹس خصوصا اسلام آباد ایئر پورٹ پر رش بڑھ جاتا ہے، جس کے باعث انتظامیہ نے مسافروں کو 5 گھنٹے قبل ایئر پورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج آدھے گھنٹے میں مسافروں کو ائرپورٹ پر فراہم کیے جارہے ہیں دوسری جانب برطانیہ اور یورپ میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ سے براہ راست اور ٹرانزٹ فلائٹ کے ذریعے آنے والے مسافروں کے لیے بھی نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ’برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پاکستان پہنچنے پر ائر پورٹ پر ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کروانے کی شرط عائد کردی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ’برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر یہ شرط عائد کرنے کا فیصلہ این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 21 دسمبر سے شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگانے والے مسافروں پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker