اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ن لیگ کا خیبر پختونخوا سے صفایا ہو گیا ہے،شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ کی امیدوں کا مرکز لوکل گورنمنٹ الیکشن ہے۔شہباز گِل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ برس سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی مقبول ترین پارٹی ہے،ن لیگ کا خیبر پختونخوا سے صفایا ہو گیا ہے، نااہل لیگ صرف پنجاب کے چند حلقوں کی پارٹی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے فیز کی ناکامی پر خوش ہونے والے کل ہماری جیت پر آنسو بہاتے ملیں گے، خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کا قلعہ تھا اور رہے گا، عمران خان پاکستانی عوام کے واحد امید ہیں۔اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ عوام کو مبارک ہو، عمران نیازی نے خیبر پختونخوا کی شکست کا نوٹس لے لیا ہے۔ اب تحریک انصاف کی سیاست کا قصہ تمام ہوگیا، ان سے نجات کا وقت قریب آ گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پی ڈی ایم کی جماعتوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پی ڈی ایم جلد نجات حاصل کروائے گی۔ تمام ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی ایک بلبلا تھا جو پھٹ چکا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہم عمران نیازی کے جھوٹے قائم کردہ کیسز کی پیشی کو بھگت رہے ہیں۔ حکومت نے صرف الزام تراشی اور جھوٹے مقدمات پر زور رکھا ہے۔ عمران نیازی، جاوید اقبال، شہزاد اکبر پورا زور لگا کر میری کرپشن ثابت کریں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایک وزیر نے بڑی چڑ چڑ کی تھی کہ ملتان موٹروے منصوبہ کرپشن پکڑی اگر ہمت ہے تو اس کرپشن پر چینی صدر کو خط لکھے۔ سی پیک منصوبہ کو بھی تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ عمران نیازی کی حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور انتقامی ایجنڈے پر کام کیا۔ ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ عوام کی ضرورت کی اشیا کو منافع خوروں کے ہاتھوں میں دے کر سٹہ بازی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker