اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہرشمسی انتقال کرگئے

کراچی(آئی پی ایس )خون کی بیماریوں کے ماہر اور پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ شروع کرنے والے ڈاکٹر طاہر شمسی کراچی میں انتقال کر گئے۔ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمرج کے باعث نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور گزشتہ کچھ روز سے وینٹیلیٹر پر زیر علاج تھے ۔طاہر شمسی 18فروری 1962 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے صرف 8 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ پھر 1988 میں ڈا ؤمیڈیکل کالج کراچی سے گریجویشن کیا۔ انہوں نے برطانیہ سے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی اور رائل کالج آف پیتھالوجسٹ سے اعلی تعلیم حاصل کی۔ڈاکٹر طاہر شمسی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز (این آئی بی ڈی)کے میڈیکل ڈائریکٹر تھے اور بون میرو ٹرانسپلاٹ کے بھی ماہر تھے۔ وہ بہترین طبیب، سائنس دان، ڈین اور پروفیسر میڈیسن/کلینکل ہیماٹولوجسٹ بون میرو ٹرانسپلانٹ فزیشن تھے۔ انہوں نے 7 کتابیں بھی لکھیں، کئی ہیماٹولوجی جرنلز کے ایڈیٹر بھی رہے۔ ان کی بین الاقوامی جرائد میں 43 سے زیادہ تحقیقی اشاعتیں ہیں۔ڈاکٹر طاہر شمسی کو 2016 میں امریکا میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، امریکا میں ڈاکٹروں کی غیر سرکاری تنظیم ڈا گریجویٹ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا نے ڈاکٹر طاہر شمسی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔اس کے علاوہ ڈاکٹر طاہر شمسی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ملکی اور عالمی سطح پر کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی کا شمار ان ہیماٹولوجسٹ میں ہوتا ہے جن کی خدمات کی دنیا معترف ہے، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طبیعت بگڑنے پر بھی ڈاکٹر طاہر شمسی کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف ماہر امراضِ خون، پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی، کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی۔صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے طب اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں، مرحوم نے بون میرو ٹرانسپلانٹ اور خون کے دیگر کینسر کے علاج میں خدمات یاد رکھی جائیں گی، اللہ تعالی ڈاکٹر طاہر شمسی کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker