
ملتان ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور اورقومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک محمدعامر ڈوگر کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ کل سہہ پہرتین بجے ملک صلاح الدین پارک ملتان میں ادا کیا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، چیئرمین سینیٹ سمیت سیاسی رہنمائوں نے عامر ڈوگر کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے ۔