علاقائیگلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اخباری واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش

گلگت(آئی پی ایس) گلگت بلتستان نیوز پیپرزسوسائٹی کے وفد کی صدر عامر جان سرور کی قیادت میں وزیر اطلاعات فتح اللہ خان سےملاقات  کی صدر جی بی این ایس عامر جان سرور نے اس موقع وزیر اطلاعات فتح اللہ خان کو بتایا کہ اخبارات کے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث صنعت انتہائی نا مساعد حالات سے گزر رہی ہے، محکمہ اطلاعات سے جو بھی سمری محکمہ خزانہ کو بھیجی جاتی ہے اس میں اعتراض لگ کر واپس کردی جا تی ہے جو کہ اس سے پہلے ایسا نہیں ہوا جس کے باعث اخبارات کو ادائیگیاں نہیں ہورہی ہیں جبکہ ریلیز ملنے کے باوجود محکمہ اطلاعات سے ادائیگی مکمل کرنے میں کئی ہفتے لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ اطلاعات کی جانب ادائیگی میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ادائیگی کے احکامات جاری کریں جبکہ واجبات کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیراطلاعات فتح اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ مانہ امور میں جو مسائل پیش آ رہے ہیں ان کا سد باب کیا جائے گا۔ محکمہ خزانہ سے ادائیگی میں تاخیر ہورہی ہے اس حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے اور اخبارات کو فوری ادائیگی یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری اطلاعات کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات کی ادائیگی کے معاملات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ صدر گلگت بلتستان نیوز پیپز سوسائٹی عامر جان سرور نے اس موقع پر وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں وفد میں سرپرست اعلیٰ احمد ندیم خان،سینئر نائب صدر منظور حسین شاہ، سینئر نائب صدر شاہد حسین،ڈپٹی جنرل سیکرٹری امان بونجوی اور ترجمان جی بی این ایس امتیاز گلاب بگورو شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker