
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ اور ای اے ڈی کی مشترکہ کاوشوں سے جاپان کے ساتھ سینی ٹیشن کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایم او یو تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے جسکے تحت جاپان حکومت نے مختلف سینٹری گاڑیاں مہیا کرنی تھیں جس میں 14 کمپکٹر، 7سکپ لفٹر، سیورج سسٹم کے لئے 7 سکر مشینیں سمیت دیگر اقسام کی سینٹری گاڑیاں 500 ملین ین جو پاکستانی مالیت کے حساب سے 80 کروڑروپے بنتے ہیں کی شامل ہیں۔ اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ نے گاڑیاں خریدنے کا جو تخمینہ لگایا تھا ان اقدامات سے اس میں تقریبا پچاس فیصد کی کمی واقع ہوگیواضح رہے اس ایم او یو کے نتیجے سے جاپان میں کنسلٹنٹ ہائر ہوچکا ہے اور جلد ہی اسکا ٹینڈر جاری کردیا جائے گا اور پانچ سے چھ ماہ کے اندر یہ تمام گاڑیاں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سسٹم میں شامل ہوجائیں گیان اقدامات سے نہ صرف شعبہ سینی ٹیشن کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا بلکہ اسلام آباد شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی مزید بہتر ہونگے اور آئوٹ سورسنگ کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا مزید برآں سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت کی روشنی میں شعبہ سینی ٹیشن صفائی ستھرائی کا دائرہ کار دیہی علاقوں تک پھیلا رہا ہے تاکہ شہر سمیت ضلعی سطح پر بھی صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جاسکیں۔ اس سلسلے میں شعبہ سینی ٹیشن 1000 کے قریب مستقل بنیادوں پر سینی ٹیشن کا عملہ بھی بھرتی کررہا ہے جس کے لئے اخبارات میں اشتہار دینے اور انٹرویو لینے کے بعد سکٹرونی کا عمل آخری مراحل میں ہے علاوہ ازیں مزید نئی سینٹری گاڑیوں کی خریداری کے لئے ایک ارب روپے کا پی سی ون منظور ہوچکا ہے جسکا ٹینڈر جلد ہی جاری کردیا جائے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ نئی گاڑیاں، مشینیں اور خودکار استعداد کار بڑھانے سے جہاں آٹ سورسنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا وہیں اخراجات میں بھی کمی آئے گی اور اسکے ساتھ شعبہ سینی ٹیشن کی کارکردگی میں بھی مزید اضافہ ہوگا اسکے علاوہ سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے شعبہ سینی ٹیشن پرانی اور بوسیدہ سیورج لائنوں کی تعمیر و مرمت کا کام بھی تیزی سے مکمل کر رہا ہے ان اقدامات سے نہ صرف سیورج کا نظام بہتر ہوگا بلکہ سڑکوں اور گلیوں میں گندا پانی بھی کھڑا نہیں ہوگا جبکہ سیورج سسٹم کے لئے نئی سکرمشینیں بھی کارآمد ثابت ہوگیں۔