بین الاقوامی

چھ ماہ تک کویت واپس نہ آنے والے ملازمین کے اقامے منسوخ

کویت سٹی (آئی پی ایس) کویتی حکومت نے چھٹی پر جا کر چھ ماہ تک واپس نہ آنے والے گھریلو عملے کے اقاموں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی اخبار الرای کے مطابق یکم دسمبر2021 سے چھ ماہ کی مدت کا شمار کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے تحت محکمہ اقامہ نے کہا ہے کہ ’چھٹی پر جاکر چھ ماہ تک واپس نہ آنے والوں کے اقاموں کی منسوخی پر اس سے پہلے عمل ہوتا رہا ہے‘۔ تاہم وبا کے باعث پروازیں معطل ہوگئیں تو اس قانون کو بھی وقتی طور پر معطل کر دیا گیا تھا‘۔ اب جبکہ بیشتر ممالک سے پروازوں کی بحالی ہوگئی ہے تو پرانے قانون پر دوبارہ عمل کیا جا رہا ہے‘۔ محکمہ اقامہ نے کہا ہے کہ ’شہری اگر اپنے گھریلو ملازمین کو چھ ماہ سے زیادہ چھٹی دینے کی اجازت دینا چاہیں تو انہیں محکمے کو اطلاع کرنا ہوگی‘۔ تاہم یہ اطلاع انہیں چھ ماہ کا عرصے ختم ہونے سے پہلے دینا ہوگی۔ بصورت دیگر ان کے ملازمین کے اقامے خود کار سسٹم کے تحت منسوخ ہوجائیں گے‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker