بین الاقوامی

کویت میں  تمام غیر ملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید معطل

کویت سٹی (آئی پی ایس) کویت میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ڈرائیورنگ لائسنس کی تجدید معطل کردی گئی ہے جبکہ شرائط پر پورا نہ اترنے والوں کے لائسنس ختم کئے جارہے ہیں۔ مقامی اخبار الرای کے مطابق فیصلے پر غیر اعلانیہ نفاذ گزشتہ ہفتے سے ہوگیا تھا جب لائسنس کی تجدید کا پورٹل  بند کردیا گیا۔ لائسنس کی تجدید کے پورٹل کو بند کرنے سے غیر ملکی نہ تجدید کرسکتے ہیں، نہ گم شدہ لائسنس کا متبادل نکلواسکتے ہیں اور نہ ہی نئے لائسنس جاری کراسکتے ہیں۔ متعلقہ ادارے نے پورٹل بند کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ غیر ملکیوں کے لائسنس کی نئی شرائط کے اعلان کا انتظار ہے۔ لائسنس جاری کرنے والے ادارے کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’شرائط پر پورا اترنے والے غیر ملکی  بھی لائسنس کی تجدید نہیں کرسکتے‘ ۔ دوسری طرف محکمہ ٹریفک نے غیرملکیوں کو بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے سے خبردار کیا ہے۔ محکمہ ٹریفک نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والے کے خلاف قانون کے مطابق جرمانے نافذ کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker