اہم خبریںبین الاقوامی

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد گولیاں مار کر شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع سرینگر کے علاقے ہروان کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی لی۔ خواتین کو ہراساں کیا اور بچوں کو ڈرایا دھمکایا گیا جب کہ بزرگوں پر بھی تشدد کیا گیا۔قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا بعد ازاں نوجوان کی گولیوں سے چھلنی تشدد زدہ لاش قریبی علاقے سے ملی۔بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوان کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھا جسے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے مقابلے میں مارا۔تاہم عینی شاہدین نے حقائق بیان کرتے ہوئے اس دعوے کی قلعی کھول دی۔ لواحقین نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ نوجوان کی لاش سڑک پر رکھ کر بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قابض بھارتی فوج نے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جن میں سے 6 کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker