
اسلام آباد ،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے ) کی انتظامیہ نے شعبہ سڑیٹ لائٹس کی کارکردگی میں مزید اضافہ کیلئے دو آپریشنل گاڑیاں مہیا کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ چیئر مین سی ڈی اے انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ مختلف منصوبوں کیلئے لگژری جیپوں اور پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کو ترک کردیا جائے اور اس رقم سے آپریشنل گاڑیاں خریدی جائیں۔اس فیصلے کے نتیجے میں سی ڈی اے پہلے دو ٹریکٹرز اور چار لوڈرزکی خریداری کی جا چکی ہے۔ اب سٹریٹ لائٹ ڈویژن کے لئے یہ گاڑیاں خریدی گئی ہے۔سٹریٹ لائٹ کیلئے جو گاڑیاں اس مد میں میں خریدی گئی ہیں ان میں 9ملین روپے کی لاگت سے ایک عدد ایسوزو ہائیڈرولک بوم/لفٹ اور 3ملین روپے کی لاگت سے ایک عدد شہزور بمع سیڑھی شا مل ہیں،مزید آپریشنل گاڑیوں کی خریداری جلد ہی کر لی جائے گی جن کو پرتعیش گاڑیوں اور لگژری جیپوں کی بجائے خریدا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سٹریٹ لائٹس ڈویژن کو گزشتہ کئی دہائیوں سے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ، تعمیر و مرمت اور بحالی کے لئے کوئی گاڑی نہیں دی گئی تھی جس سے ڈویژن کی کارکردگی متاثر ہورہی تھی۔اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد فیلڈ میں موجود عملے کی حوصلہ افزائی اور انکی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔