اسلام آباد،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ دوسروں پر الزام لگاتے ہیں جبکہ آپ کے اپنے لوگ کرپشن میں ملوث ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ کے اپنے لوگ آپ پر الزام لگاتے ہیں کہ جہانگیر ترین عمران خان کے خرچے اٹھاتا تھا، 72سال کی تاریخ میں کسی نیکرپشن کی ہے تو وہ عمران خان ہیں، عمران خان کی کرپشن کی گواہی ان کیدائیں بائیں بیٹھے لوگ دے رہے ہیں، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بتا رہی ہے کہ عمران خان نے کو وڈ فنڈ کا پیسہ کھایا ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ کیا نوازشریف اور شہبازشریف نے کہا تھا کہ چینی ایکسپورٹ کی اجازت دو؟ آپ نے چینی ایکسپورٹ کی اجازت اس لیے دی کہ مافیا کی جیبیں بھریں، آپ نے مصنوعی قلت کی پھر چینی کی قیمت میں اضافہ کیا، چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد دگنی قیمت پر چینی درآمدکی، کیا نواز شریف اور شہبازشریف نے یہ سب کرنیکا مشورہ دیا تھا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آٹے میں بھی کرپشن کی داستان ہے، پہلے ایکسپورٹ کیا پھرامپورٹ کیا،کیا نوازشریف اورشہبازشریف نے کہاتھا کہ آپ آٹا اسمگل کر دیں؟ آج مہنگے فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار دوگنی ہو چکی ہے، فرنس آئل سے اس لیے بجلی بنا رہے ہیں کہ آپ کے دائیں بائیں مافیا بیٹھا ہوا ہے۔ترجمان مسلم لیگ نے کہا کہ آپ مسلم لیگ ن کے فوبیا کا شکار ہیں، آپ نے ہر وہ جھوٹا الزام لگایا جس سے پاکستان اور اس کیامیج کو نقصان پہنچا، آپ کی اصل پوزیشن تھانے کے ایس ایچ او کی ہونی چاہیے تھی۔