اسلام آباداہم خبریںتجارتعلاقائی

کامیاب اصلاحات ، محکمہ ایکسائزاسلام آباد کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ ٹیکس وصولی

اسلام آباد، محکمہ ایکسائزاسلام آباد نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر چیف کمشنر کی ہدایت اور ایکسائز میں کامیاب اصلاحات کے باعث ریکارڈ ٹیکس کلیکیشن کی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے یکم جولائی سے اب تک کے ٹیکس اعداد و شمار جاری کردیے۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم کے مطابق مجموعی طور پر 7ارب 50 کروڑ روپے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے جمع کیے، محکمہ ایکسائز نے 5 ارب ایکسائز فیس کی مد میں اور ایف بی آر کے لیے 2 ارب 50 کروڑ ٹیکس جمع کیا،اس سلسلے میں ادارے میں اصلاحات اور بائیومیٹرک تصدیق کامیابی کا اہم زینہ بنی،کورونا کے باعث آن لائن رجسٹریشن اور ٹرانسفر پراسیس بھی ریوینو ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہوا،ایکسائز آفس نے پہلی دفعہ بیڈ ٹیکس کی کلیکشن کے لیے ہوٹلز میں انٹرفیز انسٹال کیے، اس کے ساتھ ساتھ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پہلی دفعہ پروفیشل ٹیکس کی مد میں ریکارڈ ریوینیو کولیکشن کی، گاڑیوں کی ٹرانسفر کے وقت چیکنگ کو موثر بناتے ہوئے 220 کے قریب چوری کی گاڑیاں برامد کرکے اصل مالکان کے حوالے کی۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے موٹر ویہیکلز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو پہلی دفعہ بڑی تعداد میں رجسٹر کیا۔ عوام کو گھر کی دہلیز پر رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولیات دینیپر ٹیکس میں اضافہ کی وجہ بنی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker