اہم خبریںپاکستان

کیا وزیراعظم کی طرح عام پاکستانی ویڈیولنک پر عدالت میں پیش ہوسکتا ہے، سراج الحق

لاہور، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کیا عام پاکستانی بھی وزیراعظم کی طرح ویڈیولنک پر عدالت میں پیش ہوسکتا ہے،شیروانی پہننے سے کوئی قائداعظم ثانی نہیں بن جاتا ہے،ملک سے وی آئی پی کلچر ختم ہونا چاہیے،وزیراعظم گاڑی میں آنے کے بجائے ہیلی کاپٹر کو استعمال کرتے ہیں پھر کہتے ہیں وی آئی پی کلچر کو ختم کر دیں گے۔

ہفتہ کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایوان اقبال لاہور میں الخدمت یوتھ گیدرنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس شاہی چابی سے ہم نے دنیا کوفتح کیا آج بھی وہ قرآن کی صورت ہمارے پاس موجود ہےِ ، دنیا کو آج ایسے نظام کی ضرورت ہے جو لوگوں کو روٹی،کپڑا،مکان دے سکے، اس وقت دنیا کا نظام عالمی سامراج کے شکنجے میں ہے، جماعت اسلامی کے پاس متبادل نظام موجود ہے، ہمارے پاس سود سے پاک بینکاری کا نظام موجود ہے، قرآن پاک کی روشنی میں سیاسی،قانونی اورمعاشی نظام موجود ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ شیروانی پہننے سے کوئی قائداعظم ثانی نہیں بن جاتا ہے، قائداعظم کردارکے غازی تھے،وہ ایک رول ماڈل تھے، انہوں نے آپ کی طرح کرپٹ لوگوں کو اپنے ارد گرد جمع نہیں کیا تھا، آج یہاں امیروں کے لیے الگ اور غریبوں کے لیے الگ انصاف ہے، کیا وزیراعظم کی طرح گھر بیٹھ کر ویڈیولنک کے ذریعے عدالتوں میں اپنا موقف پیش کرنے کی سہولت عام پاکستانیوں کو بھی میسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے وی آئی پی کلچر ختم ہونا چاہیے، پاکستان میں انصاف تعلیم و علاج سب کیلئے ہو ، صرف مظلوم اور طالب علم وی آئی پی ہو، حکمران کہتے ہیں بڑا لیڈر وہی ہوتا ہے جو یوٹرن لیتاہے، نوکریوں کا وعدہ پاکستان میں کیا تھا لیکن ڈگری ہولڈر ملک سے باہر جا رہے ہیں ان کو اپنے ملک آنا چاہئے تھا، وزیراعظم گاڑی میں آنے کے بجائے ہیلی کاپٹر کو استعمال کرتے ہیں پھر کہتے ہیں وی آئی پی کلچر کو ختم کر دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker