اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کراچی دھماکا ، پی ٹی آئی ایم این اے عالمگیرخان کے والد بھی جاں بحق

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکے میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیرخان کے والد جاں بحق ہوگئے ، خرم شیرزمان،راجہ اظہراور ارسلان تاج نے تصدیق کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایعالمگیرخان والد بھی جاں بحق ہوگئے،پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان،راجہ اظہراورارسلان تاج نے عالمگیرخان کے والد جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔خیال رہے کہ کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکے سے 11افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ذاتی بینک کی عمارت اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق دھماکہ شیر شاہ پرچا چوک کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں نجی بینک کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔پولیس کے مطابق دھماکہ گیس کے باعث ہوا، مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker