اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کی سمندر پار پاکستانیوں کوزیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کی ہدایت

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کوملک کا بیش قیمت اثاثہ قرار ددیتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے
کی ہدایت کی۔ہفتہ کو وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیرِ سمندر پار پاکستانی امور ایوب آفریدی نے ملاقات کی۔ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے حکومت کے حقِ رائے دہی کے اقدام اور نادرا کے ذریعے پاور آف اٹارنی کے آن لائن نظام کی افادیت اور پزیرائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹ اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت سمندر پار پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پربھی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کوملک کا بیش قیمت اثاثہ قرار دیا اور ان کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولتیں پیدا کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker