
اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی بار سیلی کون ویلی کی طرز پر اسپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا،140 ایکڑ رقبے پرپہلے ٹیکنالوجی زون کا قیام سی ڈی اے پارک انکلیو این آئی ایچ کے درمیان بنایا جارہا ہے۔یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ٹیکنالوجی زون پاکستا ن میں مستقبل کی سیلی کون ویلی ہے ،یہ پارک انکلیوسے صرف ایک ایک کلومیٹر فاصلے پر ہے جو کہ علاقے کے رہائشیوں اور سرمایہ کاروں کے لئے ایک زبردست موقع ہے ۔جہاں وہ نہ صرف رہ سکتے ہیں بلکہ سرمایہ کاری بھی کر سکتے ہیں۔