بین الاقوامی

چین اور روس علاقائی و عالمی سکیورٹی کے لیے خدمات سرانجام دیں گے

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور روس دونوں ممالک کے صدور کے اتفاق رائے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خطے اور دنیا کی مشترکہ سلامتی کے لیے مثبت خدمات سرانجام دیں گے۔
پندرہ دسمبر کو  چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ورچوئل ملاقات کرتے ہوئے علاقائی سکیورٹی کے تحفظ سمیت دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور اہم اتفاق رائے کا حصول ہوا۔
وانگ وین بین نے کہا کہ چین کا ماننا ہے کہ سنگین وبا اور ایک صدی میں آنے والی سب سے بڑی تبدیلیوں کے پیش نظر ، چین اور روس پر سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کی حیثیت سے علاقائی امن و امان کے تحفظ اور مختلف ممالک کی ترقی کے فروغ میں اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ذمہ دارانہ رویے سے امن کی حامی تمام قوتوں کے ساتھ مل کر  پائیدار علاقائی و عالمی سکیورٹی ،عمومی سکیورٹی اور مشترکہ سیکورٹی کے لیے مثبت خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker