![](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/12/shujaat.jpg)
اسلام آباد، ترجمان مسلم لیگ ق نے سوشل میڈیا پر چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
مرکزی ترجمان مسلم لیگ ق غلام مصطفی ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی خبریں نہ پھیلائی جائیں لوگ ایسی جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں ، افواہ ساز خدا کا خوف کریں ، خاندان اور چاہنے والے کس کرب سے گزریں گے ، کسی کو پرواہ ہی نہیں ،ا یسی افواہیں انسانیت دشمنی ہیں ، ایسے شخص کے بارے میں سنسی پھیلائی جا رہی ہے ، جو لاکھوں لوگوں کی امید اور سہارا بنا ۔چوہدری شجاعت حسین ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ، جن کی وضع داری اور بالغ نظری کے مخالف بھی معترف ہیں ،انکے خاندان اور کارکنوں میں اس حوالے سے شدید غم و غصہ اور اضطراب پیدا ہو گیا ہے ، انکی صحت کے حوالے سے منفی خبروں کا سلسلہ نہایت شرمناک عمل ہے، آئیں سب مل کر دعا کریں کہ اللہ رب العزت چوہدری شجاعت حسین کو مکمل صحت عطا فرمائے ۔