بین الاقوامی

سعودی ولی عہد نے اقتدار کی باگ ڈور سنبھال لی

ریاض (آئی پی ایس) سعودی عرب کے فرمانرواں سلمان بن عبدالعزیز کے علیل ہونے کے سبب ولی عہد محمد بن سلمان نے باضابطہ طور پر بادشاہت کا منصب سنبھالنے سے قبل ہی مکمل طور پر اقتدار کی باگ ڈور سنبھال لی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 86سالہ فرمانرواں ان دنوں شدید بیمار ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے خدشات کے سبب 36سالہ محمد بن سلمان نے حکومت کے تمام امور سنبھال لیے ہیں۔ ان دنوں سلمان بن عبدالعزیز بہت کم عوامی حلقوں میں نظر آتے ہیں اور محمد بن سلمان غیرملکی وفود کا استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ محل میں تمام اجلاسوں کی سربراہی بھی کررہے ہیں۔ 2017 میں ولی عہد بنائے جانے کے بعد سے محمد بن سلمان کو ہی سعودی عرب کا اصل بااختیار سربراہ تصور کیا جاتا ہے اور حال ہی میں دسمبر کے اوائل میں فرانسیسی صدر ایمینوئیل میکرون سے ملاقات سے قبل وہ کبھی بھی حکومتی امور میں اتنے نمایاں رہنما نظر نہ آئے ریاض میں کسی غیرملکی عہدیدار کے ساتھ شاہ سلمان کی آخری ملاقات مارچ 2020 میں ہوئی تھی جب انہوں نے برطانیہ کے اس وقت کے وزیر خارجہ ڈومینک ریب سے ملاقات کی تھی اور آخری مربتہ بیرون ملک سفر جنوری 2020 میں سلطان قابوس کی موت پر تعزیت کے لیے عمان کا کیا تھا۔ دوسری جانب سعودی حکومت کے مشیر علی شہابی نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز بالکل ٹھیک ہیں لیکن وہ احتیاط برت رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کہ بادشاہ کی صحت بہترین ہے، وہ روز ورزش کرتے ہیں لیکن ان کی عمر 86 سال ہے اور وہ ماسک پہننے میں بے چینی محسوس کرتے ہیں اور لوگوں سے ہاتھ ملانے اور گرمجوشی سے سلام کرنے کا رجحان رکھتے ہیں لہٰذا ان کے حوالے سے اضافی احتیاط برتی جاتی ہے تاکہ انہیں محفوظ اور عوامی مقامات سے دور رکھا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker