
سکردو(آئی پی ایس) وزیر اطلاعات , منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان فتح الله خان نےاپنے بیان میں کہنا تھا کہ سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا خطے کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے،انٹرنیشنل ایئرپورٹ خطے کی سیاحت کے فروغ میں ایک عظیم سنگ بنیاد ہے،انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قیام کے بعد نہ صرف سفری آسانیاں پیدا ہوں گی بلکہ دفاعی اعتبار سے بھی یہ ایک بڑا اورعظیم اقدام ثابت ہو گا، بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قیام پر گلگت بلتستان کی عوام اپنے محبوب قائد وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے روڈ انفراسٹکچر میں بہتری پر تیزی سے کام جاری ہے، اس کے ساتھ ساتھ سفری آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ہوائی اڈوں کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے گا،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات لائق تحسین ہیں جس پر پوری قوم انکی مشکور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبلِ قریب میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے انقلابی اقدامات کے ثمرات سیاحت سمیت تمام شعبہ جات میں قوم کو ملنا شروع ہوں گے۔ گلگت بلتستان کی عوام کے دیرینہ مطالبے کے عین مطابق مزید ضلعوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، احساس پروگرام اور راشن کارڈ پورے گلگت بلتستان کے لئے آج سے شروع ہوگا،میرٹ پر 60 لاکھ سکالر شب دی جائیں ۔