
سکردو(آئی پی ایس) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی 12 اپوزیشن پارٹیز کے مشترکہ جلسے سے آج کا ہمارا جلسہ بڑا تھا سکردو شہر کے عوام نے وزیراعظم سے محبت کا اظہار کیا وزیر اعظم کی ہدایت پر عبوری صوبے کا کام مکمل کیا گیا ہے نئے پن بجلی گھروں کے پروجیکٹس شروع کئے گئے ہیں شتونگ نالے کی فزیبلٹی کے لئے فنڈز مختص کیا گیا ہے میڈیکل کالجز قائم کرنے کے لئے کافی کام ہو رہا ہے زمینیں آپ کی سب سے بڑی جائیداد ہے مقامی لوگ جائدادیں فروخت کرکے مہاجر ہو سکتے ہیں وزیراعظم نے زمینیں فروخت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے عمران خان کی موجودگی گلگت بلتستان کے لئے ترقی کا بہترین موقع ہے گلگت بلتستان کے سنہری دور کا آغاز ہوچکا ہے بلتستان کو ہم انٹرنیشنل سیاحتی مرکز بنائیں گے ہم اپنے کلچر اور روایات کے مطابق لوکل گورنمنٹ کے لئے قانون سازی کریں گے لوکل گورنمنٹ ایک کواپریٹیو سوسائٹی ہوگی لوکل گورنمنٹ کو ہر گاوں میں دفاتر دیں گے لوکل گورنمنٹ میں چار ہزار بھرتیاں کریں گے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ کے لئے 80 ارب روپے چاہئے درکار فنڈز کا بڑا حصہ ڈونر اداروں سے آئے گا۔