
اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں او آئی سی وزرا خارجہ کانفرنس کے سلسلے میں موبائل سروس بندکرنے کا تعین کل کیا جائیگا۔
اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے مشاورت ابھی تک جاری ہے،مکمل مشاورت کے بعدموبائل سروس کی بندش کے اوقات اور ایام کا فیصلہ کل تک کرلیا جائیگا۔