اہم خبریںپاکستانتجارت

یو اے ای کا فیصل آباد اقتصادی زون میں 15ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد، مشیر تجارت عبدالرزاق دادنے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات فیصل آباد اقتصادی زون میں 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

جمعرات کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تین مرحلوں میں سے پہلی سرمایہ کاری میں ایروسول پروپیلنٹ گیس پلانٹ کی تنصیب شامل ہوگی، یہ پلانٹ پہلی بار ریفریجرینٹ گیسوں اور ایڈناک لیوبز کی تیاری کے قابل بنائے گا،مقامی مینوفیکچرنگ سے پاکستان کے امپورٹڈ اے پی جی پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی،تغیر ملکی سرمایہ کاری کا عمل ایک سازگار کاروباری ماحول کا ثبوت ہے، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کاری بورڈ کی کارکردگی بہترین ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker