سرینگر ، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے کلگام میں جعلی مقابلے کی آڑ لے کر2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔قابض بھارتی فوج نے فائرنگ سے قبل کلگام کا محاصرہ کرکے سڑکوں کوبند کردیا تھا۔ گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتاربھی کیا گیا۔ کلگام میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند ہے اورمحاصرہ جاری ہے۔شہید کشمیری نوجوانوں کی لاشیں ورثا کے حوالے نہیں کی گئی ہیں۔بھارتی فورسز ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ 5روز کے دوران 6کشمیری نوجوانوں کوشہید کرچکی ہیں۔