اہم خبریںپاکستانتازہ ترینعلاقائی

ایف آئی اے(سی بی سی)کی کارروائی،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور(آئی پی ایس)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل (سی بی سی ) کی پشاور اور مالاکنڈ ڈویژن میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج والوں کے خلاف کارروائی،لاکھوں روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی برآمد، مقدمہ درج ، ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کوکمرشل بینکنگ سرکل (سی بی سی )پشاورنے ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثنااللہ عباسی اور قابل ڈائریکٹرخیبرپختونخوا مجاہد اکبر خان کی ہدایت پرایس ایچ او سی بی سی پشاور طلحہ زمان کی سربراہی میں ایک ٹیم نے کارخانو بازار جمرود روڈ خیبر پر چھاپہ مارا جس دوران وقار احمد ولد صفی الرحمان نامی ملزم حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث پایا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 31لاکھ56ہزارپاکستانی روپے بمعہ حوالہ ہنڈی رسیں برآمد کر کے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدم ہ درج کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker