
شمرن اے کے آر ایس پی اور ایل ایس او کے اشتراک سے شمرن میں اے ایف سی کا قیام عمل میں لایا گیا ۔آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اور پھنڈررورل سپورٹ پروگرام یعنی ایل ایس پھنڈر کے اشتراک سے تحصیل پھنڈر کے گاوں شمرن میں ایڈولسینٹ فرینڈلی سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔ اس سینٹر کے قیام کا مقصد شمرن اورمضافات کے گاوں میں موجود دس سال سے 19سال کے نوجوان لڑکیوں اورلڑکوں کے لئے ابتدائی طور پر چند مہارتیں اور خاندانی منصوبہ بندی پرٹریننگ دینا ہے۔ افتتاحی تقریب میں اے کے آر ایس پی کے سوشل موبلائزیشن کی ٹیم، ایریا ایجو کیشن آفیسر شاہین بیگ، قائمقام تحصیلدار پھنڈر کے سمیت علا قے کے عمائدین شریک ہوئے۔اس موقع پرعمائدین اورمقررین نے ایڈولسینٹ فرینڈلی سینٹر کووقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے ادارے کا شکریہ ادا کیا اوراپنے تعاون کا بھی بھر پور یقین دلا دئیے۔ ایل ایس کے چئیرمین حا صل مراد نے کہا کہ اے ایف سی کا قیام ایک نہایت خوش آئند قدم ہے جو ہمارے نوجوانوں کے لئے مثبت خیالات اور اچھی تربیت کا موقع فراہم کرے گا جو آگے چل کر عملی زندگی میں ان کے لئے کارآمد ثابت ہوگا۔ ابتدائی طور پر سے زائد بچوں اور بچیوں نے اپنا نام اندراج کر چکے ہیں اور یہ تعداد مزید بڑھے گی ۔ اے کے آر ایس پی کے مالی اور فنی تعاون سے شمرن کے پرانے پرائمری سکول کے ایک کمرے کو ضروری مرامت کے بعد تزین و آرائش کے بعد سینٹر میں بدل دیا گیا ہے۔ یہ سینٹر جدید دور کے کی سہولیات سے لیز کیا گیا ہے اور بچوں اوربچیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ تربیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جا ئیگا۔ سینٹر ایل ایس او کی زیر نگرانی مقامی آبادی کے اشتراک سے اپنا کام جاری رکھے گا۔