اہم خبریںپاکستان

سانحہ اے پی ایس کے پھولوں کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے، مریم ادریس

اسلام آباد، سماجی کارکن مریم ادریس نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے پھولوں کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، بزدل دشمن نے ہمارے مستقبل کو نشانہ بنایا، تعلیم کا چراغ روشن رہے گا اپنی آنے والی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے جہاں ایک طرف سانحہ اے پی ایس کے ننھے شہیدوں سے عہد وفا کریں گے وہیں ایک بہترین معاشرے کی تشکیل ہدف ہو گا تاکہ کوئی انتہا پسند سوچ ہمارے ملک پاکستان میں امن اور بھائی چارے کی فضا کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا، مریم ادریس کا کہنا ہے سانحہ اے پی ایس کے واقعہ کے دردناک مناظر آج بھی آنکھوں کے سامنے گھوم رہے ہیں اور ننھے بچوں کی آواز کانوں میں گونج رہی ہیں، انسانیت کے دشمنوں نے ایسا ظلم کیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،مریم ادریس نے کہا کہ ہمیں ایک قوم بن کر آگے بڑھنا ہو گا تاکہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر منطقی انجام تک پہچایا جائے اور ہمارا ملک پاکستان تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker