اہم خبریںپاکستان

وفاقی وزارت داخلہ نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد،وفاقی وزارت داخلہ نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس میں وزارت داخلہ، نادرا، اسلام آباد انتظامیہ پولیس ایف آئی اے کی کارکردگی ظاہر کی گئی ہے،رپورٹ میں سی ڈی اے، اور پاسپورٹ آفس کی کارکردگی بھی ظاہر کی گئی ہے
رپورٹ کے مطابق ایک سال میں 191 ملکوں کیلئے آن لائن ویزو کا اجرا، فارن نیشنل سیکیورٹی سیل کا قیام شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے ایگزیٹ پرمٹ ان لائن، نیشنل کرائسس انفارمیشن منیجمنٹ سیل اور سی پیک اور میڈیکل ویزا کا اجرا کیا۔ وزارت داخلہ نے تبلیغی ویزا آن لائن، اسلحہ لائسنس رولز اجرا اور نیشنل ایکشن پلان سیکرٹریٹ قائم کیا، سی ڈی اے میں 300 پارکوں کی اپ گریڈیشن، 93 ضلعی عدالتوں کی تعمیر کا آغاز اور کیپٹل ہسپتال میں اضافی بلاک کی تعمیر کا آغاز کیا ،12 ارب سے 10 ایونیو، اور 6.7 ارب سے آئی جے پی روڈ کی کشادگی کا آغاز کیا۔ نادرا میں پانچ کروڑ خاندانوں کی تجدید و تصدیق جائداد کی تقسیم کیلئے وراثتی سرٹیفکیٹ کا آغاز کیا ۔ رپورٹ کے مطابق سابق فاٹا میں خواتین سٹاف اور بلوچستان میں خواتین سینٹر کے قیام کے ساتھ دیگر منصوبے مکمل کئے،امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں 24 گھنٹوں میں پاسپورٹ کا اجرا 96 ممالک سے ان لائن پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے،بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں میں 64 افراد کی تعیناتی، پاسپورٹ کی معیاد دس سال اور فیس آدھی کردی گئی،صوبہ سندھ میں 13 نئے پاسپورٹ سینٹرز کی منظوری سمیت بیشتر منصوبوں پر کام جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے میں 1143 نئی بھرتیوں کا آغاز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹ کی اپ گریڈیشن کی گئی،سائبر کرائم ونگ کیلئے 500 بھرتیوں کا اجرا اور مربوط ہارڈ منیجمنٹ سسٹم کا اجرا کیا گیا،رپورٹ کے مطابق 2000 نئے پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا اغاز اور 150 موٹرسائیکل ایگل سکواڈ کا اغاز کیا گیا،28 ناکوں اور پولیس چیک پوسٹ کا خاتمہ اور ائیر پٹرول یونٹ کا قیام کیا گیا،ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا اور جینڈر پروٹیکشن یونٹ قائم کیا گیا،40 کروڑ کے پولیس شہدا کے بقایاجات کی ادائیگی کی گئی اور ٹریفک ای چلان کا آغاز کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker