
ایبٹ آباد ،ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔جس کے سپیکر DIGہزارہ میر ویس نیاز تھے سیمنار کا انعقاد ڈائیریکٹریٹ آف ہیومن ریسورسس نے کیا اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز،ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان و دیگر پولیس افسران اور یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان،رجسٹرار افتخار حسین،ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن اجمل خان،ڈائیریکٹر ایچ آر ڈاکٹر سرفراز،اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ایچ آر ڈاکٹر حسن جہانگیری،اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن عدیل خان،اسٹنٹ ڈائیریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز قاضی خرم شہزاد اور شعبہ جات کے سربراہان و فکیلٹی ممبران کے ساتھ ساتھ طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی
اس موقع پر سیمنار سے خطاب میں ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن اجمل خان نے DIGہزارہ میر ویس نیاز کو خوش آ مدید کہا اور کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان رابطے میں ایبٹ آباد یونیورسٹی اپنا کردار بھر پور انداز میں ادا کرے گی اور اپنا تعاون پولیس سے جاری رکھے گی میں اس موقع پر پولیس کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مستقبل میں بھی وائس چانسلر کی ہدایات اور تعاون سے اسی طرح کے سیمنار کو منعقد کیا جائے گا اس موقع پر DIGہزارہ میر ویس نیاز نے خطاب میں کہا کہ میں و ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان،ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن اجمل خان، ڈائیریکٹریٹ آف ہیومن ریسورسس اور یونیورسٹی انتظامیہ کو با معنی اور علمی سیمنار کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور پولیس نے ہمیشہ سے عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کے لیے اہم اصلاحات کی ہیں اور ہم نے جرائم اور منشیات کے خاتمے کے لیے بھی اہم اقدام اٹھائے ہیں جس میں ایبٹ آباد یونیورسٹی جیسے کہی تعلیمی ادارے اپنا کردار اور پولیس سے اپنے تعاون کو یقینی بنانے میں قلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں جس کی بدولت ہمارے طلبہ و طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم ہو سکتا ہے اور طلبا و عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں گے اور ہزارہ پولیس ایبٹ آباد یونیورسٹی سے اپنا تعاون جاری رکھے گی اور یونیورسٹی کی جانب سے پولیس کو آئی ٹی سروسس کے تعاون پر بھی مشکور ہیں آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہرعرفان خان نے سیمنار کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد سیمنار و کانفرنسس کے ذریعہ طلبہ و طالبات میں شعور کو اجاگر کرنا ہے تا کہ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد معاشرے کی اصلاح کے لیے بہترین کردار ادا کر سکے کیونکہ انہی تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے کے بعد یہی طلبا ملک کے علی اہودوں پر فائز ہوتے ہیں اور ملک میں مختلف جرائم کے خاتمے،جن میں منشیات، چائلڈ ابیوز اور کہی ایسی مشکلات ہیں جنے خود اور پولیس کے تعاون سے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں میں DIGہزارہ میر ویس نیاز اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو معاشرے و خصوصی طور پر طلبا کے تحفظ کے لیے جو اقدام اٹھا رہے ہیں اور مستقبل میں بھی اسی طرز کے سیمنار کا انعقاد کیا جائے گا۔