اہم خبریںپاکستان

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، 35ڈی ایس پیز کے تبادلے

لاہور،پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، 35ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار علی ورک کو ڈی ایس پی شکر گڑھ ناروال تعینات کر دیا گیاہے ، ڈی ایس پی خلیل ملک کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپردکر دی گئی ہیں ، اسد اسحاق ڈی ایس پی کوتوالی گوجرانولہ ، ہاشم محمود ڈی ایس پی صدر حافظ آبادتعینات ،ڈی ایس پی عرفان الحق کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد کر دی گئیں ، محمد نواز کو ڈی ایس پی ڈسکہ سیالکوٹ، جاوید صدیق کو ڈی ایس پی اسلام پورہ لاہور،خالد ابو بکر کو ڈی ایس پی سی آئی اے کوتوالی، فرحت عباس ڈی ایس پی نواں کوٹ ، ملک کاشف ڈوگر پی ایس او ٹو سی سی پی او لاہور، خالد سعید ڈی ایس پی ایڈمن لاہور ،افتخار احمد اعوان ڈی ایس پی نولکھا لاہور، میاں قدیر کو ڈی ایس شفیق آباد لاہور، افتخار رسول کو ڈی ایس پی انارکلی لاہور، ندیم یسین کو اینٹی رائٹ یونٹ لاہور تعینات کردیا گیا ،علی اکبر سی ایس پی رنگ محل لاہور ،اتایق حسین کو ڈی ایس پی کاہنہ ، اے ایس پی محمد شعیب کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، طارق کیانی کو ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ لاہور،رانا زاہد حسین کو ڈی ایس پی سانگلہ لاہور ،شاہد رشید ڈی ایس پی گوالمنڈی لاہور، محمد اشفاق رانا ڈی ایس پی ٹائون شپ لاہور، حافظ عمران احمد کوڈی ایس پی لوئر مال لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ، حافظ ماجد کو ڈی ایس پی برکی لاہور، ڈی ایس پی برکی راشد ملک کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، محمد یعقوب کو ڈی ایس پی باغبانپورہ تعینات کر دیا گیا، احسان اللہ خان کو ڈی ایس پی سی قصور تعینات کردیا گیا ،زکریا یوسف کو ڈی ایس پی اچھرہ لاہور تعینات کردیا گیا ہے ، ڈی ایس پی اچھرہ سہیل کاظمی کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، حسن عزیز کو ڈی ایس پی مصری شاہ لاہور، محمد خان کو ڈی ایس پی ماڈل ٹائون لاہور، اے ایس پی صدر راولپنڈی سعود خان کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، عبد الستار خان کو ڈی ایس پی صدر راولپنڈی تعینات کردیا گیا ،ڈی ایس پی جاوید طاہر مجید کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker