اہم خبریںپاکستان

سی ڈی اے کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں ، متعددغیر قانونی تعمیرات مسمار

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے بدھ کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے متعدد کارروائیاں کیں جسمیں تجاوزات کنندگان کا ایک ٹرک سامان ضبط اور متعدد غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں کا آغاز اسلام آباد کے سیکٹر I-12/3 سے کیا گیا جہاں سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین نئے گھر بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردئیے گئے، اسی طرح سیکٹر H-9 میں سڑک پر چالیس سے زائد نرسریوں نے سڑک کے اطراف تجاوزات قائم کر رکھی تھیں جو ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کررہی تھیں جس پر شعبہ انفورسمنٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کیا اور راہدری کو ٹریفک کے لئے ہموار کردیا علاوہ ازیں سیکٹر H-9 ہی میں پی ٹی وی روڈ پر دو غیر قانونی مویشیوں کے باڑے بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دئیے گئیمزید برآں اسلام آباد کے نواحی علاقے چونترہ میں آپریشن کے دوران چھ غیر قانونی کمرے، چار واش رومز اور تین کچن بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دئیے گئے، اسی طرح جابہ تیلی کے علاقے میں نیا گھر تعمیر کرنے کی غرض سے ایک غیر قانونی ڈی پی سی کو بھی مسمار کردیا گیا اور سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیابعد ازاں اسلام آباد ایکسپریس وے پاکستان ٹائون میں کارروائی کے دوران تجاوزات کنندگان کا ایک ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قبضہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنا ہیواضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مسلسل آپریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker