بین الاقوامی

چین اور روس کے تعلقات نے ہر قسم کے طوفانوں کا مقابلہ کیا ہے، چینی صدر

بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ دنیا میں ایک صدی میں سب سے بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں اور کووڈ-۱۹کی وبا پھیل رہی ہے، چین اور روس کے تعلقات نے ہر قسم کے طوفانوں کا مقابلہ کیا ہے، بد ھ کے روز چینی صدر نے بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی۔اس مو قع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت دنیا میں ایک صدی میں سب سے بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں اور کووڈ-۱۹کی وبا پھیل رہی ہے، دنیا ابتری اور تبدیلی کے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ چین اور روس کے تعلقات نے ہر قسم کے طوفانوں کا مقابلہ کیا ہے اور مضبوط قوت حیات اور نئی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں نے آپ کے ساتھ مل کر مختلف طریقوں سے اہم مسائل پر بات چیت اور ہم آہنگی برقرار رکھی ہے اور مشترکہ طور پر چین-روس تعلقات کی رہنمائی کی۔ دونوں فریقوں نے چین-روس کے اچھے ہمسائیگی کے معاہدے کی توسیع کا باضابطہ اعلان کیا،اور اس معاہدے میں زمانے کے نئے مفہوم شامل کئے ہیں۔دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کی، اور ایک دوسرے کے وقار اور مشترکہ مفادات کا دفاع کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker