
اسلام آباد،چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارے عامر علی احمد نے سی ڈی اے نرسری کو اپ گریڈ کرنے اور تمام قسم کے پھولوں ، دیگر اقسام کی پنیریوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ نوید کے ہمراہ سی ڈی اے نرسری کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے سی ڈی اے نرسری کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے نرسری میں تمام قسم کے پھولوں اور دیگر اقسام کی پنیریوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،سی ڈی اے نرسری کو خودکفیل بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے،سی ڈی اے نرسری کے ایریا کو استعمال میں لا کر یہاں پارک بھی ڈویلپ کیا جائے،پارک میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،پارک میں سائیکلنگ ٹریک بھی بنایا جائے۔