اسلام آباداہم خبریںصحتعلاقائی

پمز اسپتال کے 22میڈیکل آفیسرز کو گریڈ 18میں ترقی دیدی گئی

اسلام آباد ،شہر اقتدار کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز کے 22میڈیکل آفیسرز کو گریڈ 18میں ترقی دیدی گئی ، وزارت قومی صحت نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں میڈیکل آفیسرز کی اگلے گریڈ میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر اسفند یار خان ، نصرت بتول ، شمائلہ نعیم ، ڈاکٹر خرم عارف ڈاکٹر افشاں بتول سمیت دیگر شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا دو روز ہ اجلاس منگل اور بدھ کو منعقد ہوا جس میں پمز کے22 میڈیکل آفیسرز کی اگلے گریڈ میں ترقیوں کی منظوری دی گئی ، وزارت قومی صحت کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر سیدہ ذاکر شاہ ، ثمینہ اختر ،ڈاکٹر محمد ریاض خان ، ڈاکٹر اسفند یار خان ، ڈاکٹر سید عامر شاہ ، ڈاکٹر خالد سعید ، ڈاکٹر کامران منیر باجوہ ، ڈاکٹر فہیم احسان ، ڈاکٹر نازیہ اسحاق ، ڈاکٹر عنایت اللہ خان ، ڈاکٹر سمیرا رحیم ، ڈاکٹر کوثر معصوم، ڈاکٹر نصرت بتول ، ڈاکٹر ثوبیہ لقمان ، ڈاکٹر یاسمین آرا، ڈاکٹر افشان بتول ، ڈاکٹر حادیہ حنا، ڈاکٹر شمائلہ نعیم ، ڈاکٹر خرم حنیف ، ڈاکٹر عنیزہ جلیل ، ڈاکٹر سعدیہ نوراور ڈاکٹر محمد عقیل شامل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker